علماء کا پاکستان بنانے میں اہم کردار، تحفظ کیلئے بھی نکلیں: ڈاکٹر حسن محی الدین

مورخہ: 31 اگست 2016ء

کرپشن، انتہا پسندی اور فرقہ واریت بڑے چیلنج ہیں، علماء کونسل لاہور کے اجلاس سے خطاب
علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری، امداد حسین شاہ، مفتی خلیل حنفی کی شرکت

لاہور (31 اگست 2016) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے علماء کونسل لاہور کے ٹاؤنز صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ نے پاکستان بنانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ سالمیت پاکستان پر حملوں کو بھی ناکام بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان اور قائد و اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی حقیقی فکر سے روشناس کروائیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ اجلاس میں علامہ امداد اللہ قادری، میر محمد آصف اکبر قادری، سید امداد حسین شاہ، مفتی خلیل حنفی نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے ذریعے پاکستان کو ہمیشہ نقصان پہنچاتی رہی ہیں اب بھی وہ فرقہ واریت کے ذریعے اور دہشت گردی کے واقعات کے ذریعے حملہ آور ہیں۔ ان منفی قوتوں کا ہدف پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ علمائے کرام ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دے کر ان باطل قوتوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے علم، امن کے فروغ کے عالمی پیغام کو ہر ذی نفس تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ عدم برداشت، نفرت اور شدت پسندی نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں ممتاز عالم دین علامہ احمد علی قصوری کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top