آقائی عبد الرضا عباسی (ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور)
منہاج القرآن، قرآنی اور اسلامی تعلیمات کا ایک سرگرم اور کامیاب ترین ادارہ ہے۔ جس کی تعلیمی، نظریاتی اخلاقی، عرفانی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں تما م تر سرگرمیوں کا محور قرآن اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہیں اور یہ سرگرمیاں گزشتہ کئی سالوں سے جاری و ساری ہیں اور ان تعلیمت سے نہ صرف خود پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں کی کثیر تعداد کے لئے ہدایت اور سعادت کا سر چشمہ بنی ہوئی ہیں۔
عالم اسلام میں تحریک منہاج القرآن کی کامیابی تحریک کے بانی اورسر پرست اعلیٰ شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم علمی اور فقید المثال شخصیت کی مرہون منت ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قرآنی علوم، معارف اسلامی اور جدید عصری علوم پر مکمل عبور اور حسن خطاب کی خداد داد صلاحیتوں کی وجہ سے ان کے عشاق اور محبان ان کی نورانی اور پر فیض شخصیت اور محبت سے فیض یاب ہوتے ہیں اور شیخ الاسلام کی رہنمائی سے سعادت کی راہ پا رہے ہیں۔
منہاج القرآن کا ایک اہم اور عظیم الشان پروگرام ماہ رمضان کے آخری عشرے میں شہر اعتکاف کا قیام ہے۔ مجھے بھی اس مقدس محفل میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ میں اس بات پر نہایت خوشی اور فخر کا اظہار کرتا ہوں کہ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کی جانب سے بھی ہر سال بین الاقوامی شہرت کے حامل قراء حضرات، ننھے حافظ قرآن اور نوجوانوں پر مشتمل تواشح گروپ، اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور وہ خود شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب، معتکفین اور اس محفل کے شرکاء سے داد تحسین پاتے ہیں۔
تبصرہ