منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی مہم، 25 انتظامی کمیٹیاں قائم

امسال 15سو سے زائد چھوٹے بڑے جانور قربان کئے جائیں گے، 80 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل
ایسے فلاحی اداروں کو کھالیں دی جائیں جنکی خدمت کھلی کتاب کی طرح ہے :سید امجد علی شاہ
پاکستان بھر میں 100 مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جا چکے

لاہور (06 ستمبر 2016) تحریک منہاج القرآن کی طرف سے اجتماعی قربانی مہم کے سلسلے میں 25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، امسال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 15 سو سے زائد چھوٹے بڑے جانور قربان کئے جائیں گے، 80 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، پاکستان بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹی کے سربراہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کمیٹیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں اجتماعی قربانیوں کا فریضہ انجام دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ باور کروانا از حد ضروری ہے کہ کوئی انتہا پسند تنظیم روپ اور بھیس بدل کر قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کر پائے کیونکہ دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کا ایک بڑا ذریعہ قربانی کی کھالی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں دی جائیں جنکی خدمت کھلی کتاب کی طرح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہزاروں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے عالمی معیار کے ادارے بنائے گئے ہیں جہاں انہیں مفت تعلیم، خوراک اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ ملک بھر میں طبی مراکز اور مفت ایمبولینس کی سروس بھی مہیا کی جاتی ہے اس کے علاوہ غریب اور نادار بچوں اور بچیوں کی شادی کے اخراجات بھی اٹھائے جاتے ہیں، وسلیہ روزگار سکیم بھی منہاج ویلفیئر کے فلاحی منصوبوں میں ایک بڑا منصوبہ ہے، سندھ کے دور دراز علاقوں میں میٹھے پانی کے کنوئیں بھی کھدوائے گئے ہیں اور اس وقت صاف پانی کی فراہمی کی کئی سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔ یہ تمام فلاحی کام مخیر حضرات کے تعاون سے کئے جاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top