دلی دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے، ڈاکٹر طاہرالقادری

قوم کو عید الضحیٰ مبارک، سربراہ عوامی تحریک نماز عید جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں ادا کرینگے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 3 یوم تک قربانی کے سینکڑوں جانور قربان کئے جائیں گے، انتظامات مکمل

لاہور (12 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر اسلامیان پاکستان کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ عید کے ان مبارک لمحات میں اللہ رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے، امت مسلمہ کواتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پرؤے اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ قربانی کا فریضہ ایثار اور اخلاق سے عبارت ہے۔ اللہ کے نزدیک کسی کی ظاہری حیثیت نہیں بلکہ اخلاص نیت اور تقوی اہم ہے۔ آج کے مبارک دن اہل ثروت ہمسائیوں اور مستحقین کی خوشیوں اور ضروریات کا خیال رکھیں۔ اللہ کے پاس کسی کے مہنگے یا سستے قربانی کے جانور کا گوشت نہیں، اسکاحسن عمل پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صاحب حیثیت پر قربانی فرض ہے جبکہ صفائی نصف ایمان ہے، اس دن صفائی کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے اسلامیان پاکستان بالخصوص منہاج القرآن کے ملک بھر میں قائم اجتماعی قربانی کے مراکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قربانی کا گوشت بلا تاخیر مستحقین میں تقسیم کیا جائے اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ عیدین اسلامی ثقافت کے باوقار ایام ہیں جو پوری ملت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی اور ایثارکی لڑی میں پرو دیتے ہیں، اللہ کی خوشنودی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت خدمت خلق میں بسر کیا جائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نماز عید 7:30 بجے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں ادا کرینگے اور نماز عید کے بعد عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کی سب سے بڑی اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا ہے۔ قربانی کے سینکڑوں چھوٹے بڑے جانور قربان کئے جائیں گے۔ قربانی کے حوالے سے سنت ابراہیمی کا یہ فریضہ 3 یوم تک پاڑویں تھے‘‘ فیروزپور روڈ لاہورگجومتہ سٹاپ سے 2 کلو میٹر آگے اجتماعی قربان گاہ میں ادا کیا جائیگا۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، عوامی تحریک کے رہنما قربان گاہ کا دورہ کریں گے اور مستحقین میں گوشت تقسیم کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top