ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز عید الاضحی منہاج القرآن مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی

لاہور (15 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز عید الاضحی منہاج القرآن مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔ نماز عید ادا کرنے کے بعد وہ لوگوں میں گھل مل گئے اور عید ملی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نمازعید کے بعد ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاتل حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ 68 سال سے ہونے والا ظلم و ستم عوام اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے غریب عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈ اپور، نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی نماز عید جامع مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top