علامہ اسرار احمد اور علامہ وقار احمد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ اسرار احمد اور منہاج اسلامک سنٹر اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور جملہ مرکزی قیادت نے علامہ اسرار احمد اور علامہ وقار احمد اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

امور خارجہ کے ناظم جی ایم ملک نے ٹیلی فون پر دونوں بھائیوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ اللہ رب العزت کی نیک ، پارسا، پرہیز گار، متقی اور سچی عاشق رسول تھیں۔ ان کی وفات اہل خانہ کے لیے باعث رنج وغم ہے۔ اللہ رب العزت مرحومہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کبری نصیب فرمائے۔

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں نظامت امور خارجہ اور بیرون ملک جملہ تنظیمات کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان نے بھی اپنے منہاجین بھائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا مرحومہ کی رسم سوئم ان کے آبائی گھر سہنہ کھاریاں میں ہوئی جہاں سید فرحت حسین شاہ، علامہ غلام ربانی تیمور اور اشرف بٹ پر مشتمل مرکزی قائدین کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جملہ تنظیمی وتحریکی کارکنان اور ضلعی عہدیداران نے بھی اہلخانہ سے تعزیت کی۔

پورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top