گوجرانوالہ: منہاج ویمن لیگ کی ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے 25 اپریل 2016 کو گوجرانوالہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں مرکز سے ویمن لیگ کی ٹیم نے خواتین کو تربیتی لیکچر دیئے۔ منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم نے اس تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔ ورکشاپ میں کارکنان اور ویمن لیگ کی عہدیداران کے ساتھ مقامی خواتین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد گوجرانوالہ تنظیم کی طرف سے ورکشاپ کی غرض و غایت بیان کی گئی۔ منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے اپنے لیکچر میں خواتین کو فیلڈ میں بہتر کام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

لیکچر میں بتایا گیا کہ آج خواتین کو عملی زندگی کے ہر شعبے میں شمولیت کے کچھ نمایاں مواقع ضرور ملے ہیں لیکن اسلام کے فروغ و اشاعت میں خواتین کو عملی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اسلام اور خواتین میں دینی شعور کو بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ منہاج ویمن لیگ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات پر خواتین میں دینی جذبے کے بیداری اور اسلام سے لگاو کا عملی درس دینے کا بیڑا اٹھایا ہے، جس کے لیے منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top