برطانیہ: لوٹن میں درس عرفان القرآن کی تیسری کلاس کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درسِ عرفان اُلقرآن کی تیسری کلاس کا آغاز صغیر احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ کلاس کی لانچنگ کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا،  جس میں لوٹن کی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے زین العابدین نسیم نے کیا جبکہ صغیر احمد اور وقاص احمد نے نعت خوانی کی۔

علامہ محمد صادق قریشی نے درس عرفان القرآن کلاس میں لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں عرفان القرآن کورس اور کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان کلاسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد امت مسلمہ کی قرآن فہمی اور قرآن سے تعلق کی بحالی ہے۔ درس عرفان القرآن کے ذریعے انگلینڈ میں موجود پاکستانی نوجوان نسل کے لیے اسلامی تعلیم و تربیت کا بہترین ماحول قائم ہوگا۔

اس پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ سے ہوا، جس کے بعد شرکا کی تواضع کے لیے صغیر احمد کی طرف سے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تصاویر حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top