پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر کی یونانی سفیر سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی نے یکم اکتوبر 2016 کو پاکستان میں یونانی سفیر Dimitrios Zoitos سے ملاقات کی۔ اسلام آباد ایمبیسی میں ہونے والی اس ملاقات میں یونانی سفیر ڈیمیٹریوز زویٹوز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی تشخص اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کے معتدل رہنما اور اسکالر ہیں، قیام امن کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ دنیا بھر میں دانشور طبقات ڈاکٹر طاہرالقادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یونان دو تاریخی اور ثقافتی ممالک ہیں، بالخصوص یونان کی قدیم تہذیبی و ثقافتی سرزمین مسلمانوں کے لیے بھی گہری دل چسپی کا باعث ہے۔ یونان کے لوگ احترام انسانیت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان پرامن ملک ہے، جہاں ہر شعبہ میں باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں۔

ملاقات میں شہزاد نقوی نے یونانی سفیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی اور انگریزی زبان میں چند دیگر کتب بطور تحفہ پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top