جرمنی: آفن باغ میں پیغام امن کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی آفن باغ کے زیراہتمام  یکم اکتوبر 2016 کو شہداء کربلا کی یاد میں واقعہ کربلا اور اور پیغام امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ صفدر مجید قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ آفن باغ اور گردونواح سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔حافظ محمد عمران نے تلاوت قرآن مجید سے  پروگرام کا  آغاز  کیا جبکہ معروف ثناء خواں بلبل یورپ الحاج محمد افضل قادری نے نعت خوانی کے بعد شہداء کربلا کی یاد میں منقبت پیش کی اور قیصدے پڑھے۔

علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت حسین پیغام امن اور پیغام حق کا نام ہے۔ امام حسین نے باطل یزیدی نظام کے سامنے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے شہادت کو قبول کر لیا۔ معرکہ کربلا اسلام کا آفاقی پیغام امن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ امام حسین کی فکر سے محبت کرتے ہیں تو وہ کسی نہ کسی شکل میں باطل نظام کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ منہاج القرآن کا عالمی پیغام امن و رواداری بھی اس نظریہ پر قائم ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غلبہ اسلام کے لیے باطل طاغوتی طاقتوں اور نظام کے خلاف حق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

منہاج القرآن آفن باخ کے ناظم علامہ نذیر احمد نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کو لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top