شیخوپورہ: گجیانہ نو میں سہ روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز

تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو (شیخوپورہ) کے زیرِاہتمام تین روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوئیں۔ ان پروگراموں میں مرکزی نظامت دعوت سے علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ شکیل احمد ثانی اور علامہ عدنان وحید قاسمی نے خطابات کیئے۔ اہل علاقہ سے بہت بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کی جبکہ مقامی علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

مقررین نے شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں، شجاعت، اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہوئے واقعہ کربلا کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کے ساتھ ہمیں شہادت امام حسین کے پیغام کو بھی عملا سمجھنا ہوگا۔ یزید کفر اور باطل کا نظام تھا، جو دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں آج بھی موجود ہے۔ یزید نے اسلامی اقدار کو مٹانے کی ناپاک کوشش کی، جس امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں نے ہمیشہ کے لیے مٹا دیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پیغام امن کو عام کیا ہے۔ منہاج القرآن نے عقیدے میں محبت اہل بیت کو ایمان کی مرکزیت قرار دیا ہے۔ آج ساری دنیا میں اس فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی سے اتحاد بین المسالک قائم کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top