فیصل آباد: ’’اہل بیت اطہار‘‘ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 62, 67 کے زیراہتمام ’’اہل بیت اطہار‘‘ کانفرنس 204 چک میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر علامہ سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں سہیل مقصود، قاری عبد الرشید اعوان، استخار احمد، رانا عبدالحمید، محمد شفیق قادری، ملک غلام شبیر، شہباز ہاشمی، محمد ندیم، محمد آصف غوری، میاں اویس، نثار احمد، محمد سرور، ملک عثمان محمود، ناصر وارثی اور دیگر علماء مشائخ نے بھی شرکت کی۔

سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت امام حسین نے انسانیت کو جابر سلطان کیخلاف کلمہ حق کہنے کا سلیقہ دیا۔ صبر و شکر، عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام حسینی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام قربانی، اتحاد امت اور امن کا درس دیتا ہے۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام کے صبر و رضا نے امت مسلمہ کے ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات اور دباؤ کا شکار ہے۔ اندرونی و بیرونی دشمنوں نے ملک کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرے۔ رواداری اور امن برائے باہمی کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔ دوسری جانب ہمیں بحثیت قوم حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔ نوجوان شہدائے کربلا کی مقدس زندگیوں کے مطالعہ کو عملی زندگی میں اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمر بھر حسینی مشن اور کردار کو فروغ دیا۔ ظلم و جبر کے طاغوتی نظام کو للکارنے سے ماڈل ٹاؤن میں شہادتیں ہوئیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بارہا وعدہ کیا ہے کہ مرتے دم تک ماڈل ٹاون کے قاتلوں سے سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ہم قصاص لے کر رہیں گے۔ قاتلوں سے قصاص لینے کیلئے دوسرا راؤنڈ مناسب وقت پر شروع ہو گا۔ کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top