سی پیک کے مغربی روٹ سے متعلق ابہام کیوں ہے؟ عوامی تحریک

خیبر پختونخواہ پی اے ٹی کے صدر کی مرکزی سیکرٹریٹ میں رہنماؤں سے ملاقات،تنظیم نو پر مشاورت
تنہا پرواز کا فائدہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اٹھائیں گے : خالد درانی، ساجد بھٹی،نور اللہ صدیقی

لاہور (17 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر خالد محمود درانی نے 17 اکتوبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے نجات کیلئے اپو زیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا پڑے گا، تنہا سولو پرواز کا فائدہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں اور پانامہ کے مجرموں کو ہی پہنچے گا۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عارف چودھری شریک تھے ۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں عوامی تحریک کی تنظیم نو اور رکنیت سازی مہم پر بھی مشاورت ہوئی۔ خالد درانی نے بتایا تنظیم نو میں ویلج کونسلرز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ میں خیبر پختونخواہ کے کارکنان ہراول دستہ ہونگے۔ خالد درانی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے کے پی کے میں لاء اینڈ آرڈر بہتر ہوا۔ فاٹا کے انتظامی مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی مشاورت سے کیا جائے۔ وفاق سے مسلط کئے گئے فیصلوں کا نقصان ہو رہا ہے، سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے کنفیوژن ہے اگر منتخب اسمبلی حقیقت حال سے لا علم ہے تو یہ المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے تو مغربی روٹ سے متعلق ابہام کیوں ہیں؟ فاٹا کے عوام نے پاکستان کی بقا کیلئے لڑی جانیوالی جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ آئی ڈی پیز کی 100 فی صد بحالی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، اس ضمن میں جاری شدہ فنڈز کے استعمال کیلئے مقامی آبادی کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top