لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس حکومت کا انتقامی ہتھکنڈہ ہے: خرم نواز گنڈا پور

شیخ رشید تنہا نہیں،حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،سیکرٹری جنرل پی اے ٹی

 

لاہور (26 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس کو حکومت کی انتقامی اور اوچھی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے قبضہ گروپ ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلیٰ میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے حکمرانوں کی لوٹ مار کو انتہائی جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا جس کا شریف برادران کو رنج ہے اور حکمرانوں نے اپنی روایتی سیاست کے مطابق انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تنہا نہیں پاکستان کے کروڑوں عوام ان کے ساتھ ہیں۔ متروکہ وقف املاک میں شریف برادران کا ایک مالیشیا بیٹھا ہوا ہے اور نوٹس بھیجنے والے کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top