سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کی ستوکے میں ’پیغامِ شہادتِ امام حسین کانفرنس‘
تحریک منہاج القرآن پی پی129 تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2016 کو ستوکے میں پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے صدر علامہ حافظ محمد علی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحیریک پی پی 129 ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری، تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان، محمد سفیان مغل اور اللہ رکھا قادری سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، خواتین و حضرات اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد علی نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہوئے واقعہ کربلا کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کے ساتھ ہمیں شہادت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو بھی سمجھنا ہوگا۔ یزید کفر اور باطل کا نظام تھا، جو دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں آج بھی موجود ہے۔ یزید نے اسلامی اقدار کو مٹانے کی ناپاک کوشش کی، جسے امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں نے ہمیشہ کے لیے مٹا دیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حسینی پرچم تھامے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پیغام امن کو عام کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے عقیدے میں محبت اہل بیت کو ایمان کی مرکزیت قرار دیا ہے۔ آج ساری دنیا میں اس فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی سے اتحاد بین المسالک قائم کیا جا سکتا ہے۔
تبصرہ