سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام 10 روزہ پیغام شہادت امام حسین کانفرنسز

تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے زیرِاہتمام 10 روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ کانفرنسز سے علامہ محمد ثناءاللہ ربانی، علامہ حافظ محمد علی، علامہ محمد یاسین قادری، علامہ محمد ناصرالقادری نے خطابات کیے۔ کانفرنسز میں مقامی علمائے کرام، مشائخ عظام، مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں، شجاعت، اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہوئے واقعہ کربلا کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو سمجھنے پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top