اوکاڑہ: تحریک منہاج القرآن کے یوم تاسیس کی تقریب
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے 36 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم ِاعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیق نجم نے کہا کہ کرپٹ حکمران ملک کے لیے ناسور بن چکے ہیں، جنہوں نے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب دہشتگردی، کرپشن، لاقانونیت، خواتین کے خلاف جرائم، اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم میں نمبر ون پر ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پُرامن جماعت ہے اور امن پر یقین رکھتی ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہو راستے پر چلنا ہمارا مقصودِ زندگی ہے۔ انہو ں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شفاف نظام کی صدا لگائی ہے کیونکہ کرپشن اور بد عنوانی موجودہ نظام کی پیداوار اور ملک و ملت کے لیے ناسور ہے۔
تبصرہ