کامرہ: منہاج مونٹیسری سکول و پوسٹ گریجویٹ کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے

منہاج مونٹیسری سکول کامرہ  کا سالانہ سپورٹس ڈے 30 اکتوبر 2016ء کو کینٹ میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج سکول کے ڈائریکٹر محمد نعیم اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

سپورٹس گالا میں بچوں نے خصوصی ٹیبلوز، خاکے پیش کیے اور مختلف کیٹیگریز میں پرفارم کر کے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ننھے بچوں نے اپنے مخصوص انداز سے سپورٹس ایونٹ بھی پیش کیے۔

سپورٹس گالا میں تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہوئی، جس میں شہزاد نقوی نے بچوں میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں شرکت انہیں معاشرے کا مفید شہری بناتی ہیں۔ مونٹیسری لیول پر تعلیم جسمانی اور ذہنی طور پر بچوں کو بہترین طالب علم بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن قابل تعریف ہے، جنہوں نے نجی سطح پر معیاری تعلیم کو عام کیا۔ انہوں نے سکول کی اعلیٰ کارکردگی اور نتائج پر ڈائریکٹر محمد نعیم اور اساتذہ و انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top