لاہور: تقریب بسلسلہ ختم وصال مبارک حضور قدوۃ الاولیاء
خانوادہ غوث الوریٰ کے عظیم چشمِ و چراغ اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین الگیلانی القادری کے سالانہ ختم وصال مبارک کے سلسلہ میں باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے اساتذہ کرام، طلباء اور بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے طلباء نے حضور قدوۃ الاولیاء کے پوتے حضرت صاحبزادہ السید طاہر حسام الدین اور صاحبزادہ السید عبدالرحمٰن سیف الدین الگیلانی القادری کا فقید پھولوں اور درود و سلام کی فضاؤں میں المثال استقبال کیا۔ اس موقع پر گل پاشی اور عربی قصیدے پڑھ کر آپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ آپ کی آمد کے بعد امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، جی ایم ملک، سمیع اللہ قادری، علامہ علی غضنفر کراروی، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، الشیخ الدکتور شہاب الدین الفرفور، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، چیف آرگنائزر بزم قادریہ شہزاد رسول قادری، حافظ محمد طاہر بغدادی اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں دونوں شہزادگان نے گوشہء درود و سلام میں بھی حاضری دی۔
گوشہء درود مٰیں حاضری کے بعد فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین الگیلانی القادری کے یوم وصال مبارک کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت دونوں شہزادگان نے کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری ضیاء الحق اویسی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض صدر بزم قادریہ حافظ محمد طاہربغدادی نے سرانجام دیئے۔
حیدری برادران نے دف کے ساتھ منقبت حضور غوث الوریٰ پیش کی، جس سے تمام حاضرین بہت زیادہ محظوظ ہوئے اور پھر اس روحانی ماحول کو محمد شکیل احمد طاہر نے حضور قدوۃ الاولیاء منقبت پڑھ کر نورانی بنا دیا۔
استقبالیہ کلمات منہاج یونیورسٹی کے فاضل شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے ادا کیے۔ حضور قدوۃ الاولیاء کی تحریک منہاج القرآن اور اس کے کارکنان اور طلبہ پر خصوصی شفقتوں کا ذکر کچھ اس انداز سے کیا کہ ہر آنکھ نم ہو گئی، اور انہوں نے شہزادگان غوث الوریٰ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ حضور قدوۃ الاولیاء کے گھرانہ کا فیض ہے کہ آج منہاج القرآن ہر سو ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمٰن خان درانی نے شہزادگان کی بارگاہ میں کلمات تشکر پیش کئے کہ وہ آج اپنے دادا جان کے ہاتھوں سے لگے اور گلستان علم و حکمت منہاج القرآن کی صورت پھیل رہا ہے۔ حضور شیخ الاسلام منہاج القرآن کی ساری کامیابیوں کو فقط حضور غوث پاک کی نگاہ کرم اور حضور قدوۃ الاولیاء کی شفقتوں کا صدقہ فرماتے ہیں۔ حضور قدوۃ الاولیاء علم و عمل اور شریعت و طریقت کی دنیا کے عظیم سرتاج تھے۔ انہوں نے سلسلہ قادریہ کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیا۔ منہاج القرآن بھی ان کا فیض ہے۔ اور آج ان کے صاحبزادگان اور پوتے بھی اسی طرح فیضان غوثیت ماب کو پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔
اس کے بعد حضرت السید طاہر حسام الدین الگیلانی القادری نے اپنے دادا جان حضور قدوۃ الاولیاء کے انداز میں دعا فرمائی جس سے حاضرین کی آنکھیں نم ہو گئیں اور عام حاضرین کے دلوں سے دعائیں نکل رہی تھیں، اللہ تعالیٰ اسےآباد و شاد رکھے اور ان کے صدقہ محبان غوث الوریٰ پوری دنیا میں کارکنان تحریک منہاج القرآن کو فیضان غوثیت ماب ملتا رہے۔
تبصرہ