آئرلینڈ: Ogra Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس میں وسیم بٹ کی شرکت

ڈبلن: آئرش پارلیمان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت Ogra Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس کا انعقاد 03 نومبر 2016 کو ساؤتھ کورٹ ہوٹل لمرک میں منعقد ہوا جس میں جماعت کی مرکزی قیادت سمیت ملک کے مخلتف حصوں سے عہدیداران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے شرکت کی۔ وسیم بٹ نے پارٹی کی مرکزی صدر مائیکل مارٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ٹی ٹی Fianna Fail ڈبلن کے چیئرمین عمار علی اور بیرسٹر عمران خورشید بھی موجود تھے۔ وسیم بٹ نے کانفرنس میں بانی و سرپست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن اور انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں کا تذکرہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے متلعقہ امور کے بارے میں Fianna Fail کی قیادت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فینافال کے نومنتخب صدر جیمز ڈوئیل کو مبارکباد دی۔ مائیکل مارٹن نے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top