ڈاکٹر طاہرالقادری کا منشاء الاسلام کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

لاہور (15 نومبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سٹاف ممبر منشاء الاسلام کے بھائی محمد شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے منشاء الاسلام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئر (ر) محمد اقبال، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد، نو ر اللہ صدیقی، قاضی فیض، راجہ زاہد و دیگر رہنماؤں نے بھی منشاء الاسلام کے بھائی محمد شریف کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top