منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنوشن، عالمی میلاد کا نفرنس اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیا گیا
ربیع الاول شروع ہوتے ہی چراغاں اور لاہور کو خوبصورت ہورڈنگز اور
بینرز سے سجایا جائے گا
منہاج القرآن لاہور میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے
گی
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مسرت اور شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے:
حافظ غلام فرید
لاہور (17 نومبر 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پی پی153 اور 143 میں عوامی رابطہ مہم، عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ورکرز کنونشن منعقد کئے گئے، ورکرز کنونشن کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی جبکہ عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر اور ناظم منہاج القرآن لاہور اشتیاق حنیف مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ورکرز کنونشن میں پی پی 143 اور 153 کے عہدیداران، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تاجروں، طلباء، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورعوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے کو ملکی خوشحالی و استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ ورکرز کنونشن سے میاں محمد صدیق، میاں محمد ارشد، عبد المجید، ساجد اصغر، الیاس مغل، معراج دین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے اپنے خطاب میں کہاکہ منہاج القرآن پوری دنیا میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام عام کر رہی ہے۔ آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال لے۔ کارکن عالمی میلاد کانفرنس کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔ صرف لاہورشہر سے لاکھوں مرد و خواتین کی مینار پاکستان پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس سے قبل لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں میلاد مارچ اور جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ مشعل بردار جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ مینار پاکستان عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے قافلوں کی رہنمائی کیلئے منہاج القرآن لاہور کی تنظیم جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گی، جہاں موجود کارکنان مینار پاکستان کی طرف جانیوالے قافلوں کا استقبال کریں گے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور بلند آواز میں درور و سلام پڑھیں گے، سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگائیں گے، انہوں نے کہاکہ پورے لاہور کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خوبصورت ہورڈنگز اور بینرز سے سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی کارکن گھروں، گلیوں اور محلوں میں چراغاں کریں۔ حافظ غلام فرید نے کہاکہ تمام ٹاؤنز کے صدور، ناظمین اور عہدیددارڈور ٹو ڈور مہم تیز کریں اور لوگوں کو عالمی میلاد کانفرنس مین شرکت کی دعوت دیں۔
اجلاس سے منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے کارکنان اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے کتبے اور بینرز بنوائیں۔ بینرز پر سیدی مرشدی یانبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یانبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے نعرے لکھوائیں۔ لاہوریوں کی مثالی عقیدت عشق رسول اور جوش عالمی میلاد کانفرنس میں نظر آنا چاہیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہر مسلمان کیلئے مسرت کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، ربیع الاول رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے، ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کر کے اپنے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔
تبصرہ