فرینکفرٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کا ورکرز کنونشن فرینکفرٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر جناب ظلِ حسن اور ایم ای سی زون تھری کے صدر جناب اقبال وڑائچ نے کی۔ ورکرز کنونشن میں جرمنی کے مختلف شہروں سے کارکنان و عہدیداروں نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

علامہ ظلِ حسن اور اقبال وڑائچ صاحب نے کنونشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس مادی دور میں دین کی خدمت کے لیے چنا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسا عظیم مربی و رہنما عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی نظریہ، تحریک، قیادت سے دنیا میں اسلام کا نام روشن ہوا۔ شیخ الاسلام کی تعلیمات کی وجہ سے آج ہم اپنی ذات کی بجائے امت محمدی کے لیے یکجا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکن اپنے مثبت کردار سے محبت اور امن پھیلائیں۔ کارکن فکری نظریاتی، اخلاقی و روحانی اور دعوتی و تنظیمی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔ کیونکہ موجودہ دور میں عالم اسلام میں اس پہلو پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

کنونشن کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا۔ کنونشن کے بعد دونوں معزز مہمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشل فرینکفرٹ جرمنی کا تنظیمی وزٹ کیا, جس میں نیشل ایگڑیکٹو کونسل سے میٹنگ اور مجلسِ شوریٰ کا اجلاس شامل تھا۔ اجلاس میں فرینکفرٹ کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اس موقع پر نئی NEC کے عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top