تحفیظ القرآن کے زیراہتمام حفاظ بچوں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی علوم کو عام کرنے کے لیے تحفیظ القرآن کی بنیاد رکھی، ڈاکٹر حسین محی الدین
ڈاکٹر حسن محی الدین، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، بریگیڈئیر (ر)محمد اقبال نے 42حفاظ میں اسناد تقسیم کیں

لاہور (23نومبر 2016) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے سیشن 2012- تا 2016 کے 150 بچوں اور 42 بچیوں میں اسناد تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب 23 نومبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو ئی۔ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی علوم سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے، قرآن کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے اس دینی تقاضے کو پورا کر نے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحفیظ القرآن کے عظیم انسٹی ٹیوشن کی بنیاد رکھی۔ الحمد للہ یہ ادارہ سینکڑوں حفاظ تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن ان کے لیے ہدایت کا سبب ہے جو اسے سمجھ کر پڑھتے اور پھر اس پر عمل کرتے ہیں، تقریب میں بچوں نے خوبصورت آواز میں نعتیں بھی پیش کیں۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ملک کے نامور قاری نور چشتی، منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، پرنسپل منہاج گرلز کالج ڈاکٹر ثمر فاطمہ، حاجی امداد اللہ قادری، علامہ سید فرحت حسین شاہ، سید امجد علی شاہ، جواد حامد، علامہ رائے مزمل حسین مہدی، علامہ سعید احمد فاروقی، علامہ میر آصف اکبر، مرتضی علوی، علامہ ذیشان بخاری اور عابد صابری نے قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کی عملی زندگی میں مکمل ضابطہ حیات اور دینی ودنیاوی، اجتماعی امور کی رہنمائی قرآن مجید میں موجود ہے۔ یہ ہماری غفلت ہے کہ ہم اس متاع بے بہا سے فیض نہیں لے رہے۔ قرآن و سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ قرآن سے دوری کی وجہ سے آج ہم دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں جو کردار ادا کر رہی ہے یہ موجود ہ دور کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم عالم انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اثرات اور ثمرات ظاہر ہوتے رہیں گے۔ ہر فرد اور معاشرہ قرآن حکیم سے ہدایت حاصل کر سکتاہے۔

انہوں نے قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کو مبارک با د دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اور ان کے والدین عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو کلام اللہ کی حفاظت کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے بچوں کو قرآنی علوم سے بہرہ مند کرنے کے حوالے سے اپنا عظیم الشان کردار ادا کرنے پر تحفیظ القرآن کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل تحفیظ القرآن عباس نقشبندی نے کہا کہ تحفیظ القرآن میں بچوں کو قرآن مجید کو پڑھنے، سمجھنے اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دی جاتی ہے، کہنہ مشق اساتذہ طلبہ کو فنی اسلوب کے اعتبار سے مزین کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top