منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کی تنظیم سازی

منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام اریزواٹلی تنظیم کی نئی باڈی کے انتخاب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ساوُتھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، سنیئر نائب صدر افضال سیال اور ناظم ساوُتھ اٹلی محمد شاہد حمید اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں با ہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی مکمل کی گئی۔

صدر MQI اریزو محمد عارف، (سینئر نائب صدر) محمد بشیر طور، (نائب صدر) مرزا محمد شاکر سلیم، (ناظم) ندیم آصف، (نائب ناظم) شکیل بٹ، (ناظم ویلفیئر) گل فاروق بھٹی، (نائب ناظم ویلفیئر) حاجی اصغر، (ناظم مالیات) علی محمد برکاتی، (سینئر نائب ناظم مالیات) حاجی ارشد، (نائب ناظم) عنصر ایوب، (ناظم دعوت وتربیت) منیر احمد، (سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت) خافظ حسن محمود، (نائب ناظم دعوت وتربیت) گلزار، (صدر پیس اینڈ انٹیگریشن) اقبال اکبر چیمہ اور (نائب صدر) ساجدمحمود منتخب ہوئے۔

مختار احمد قادری نے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکن اپنے مثبت کردار سے محبت اور امن پھیلائیں۔ کارکن فکری نظریاتی، اخلاقی و روحانی اور دعوتی و تنظیمی تربیت پر توجہ دیں۔ کنونشن کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کو عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top