گوجرانوالہ: عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا ورکرز کنونشن 27 نومبر 2016ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے کی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں 7 دسمبر کو گوجرانوالہ پہنچے گا، جس کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور امن پسندی کے فروغ کے لئے ضرب امن کاررواں 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوا اور ملک گیر سفر کر رہا ہے۔ کاررواں کا بنیادی مقصد عوام کے ہر طبقہ تک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام امن کو پہنچانا ہے، جس کے لیے خصوصی طور پر قرار داد امن بھی تیار کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top