منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام ملک کی تمام تنظیمات کا ورکرز کنونشن 27 نومبر 2016ء کو ویانا مرکز میں ہوا، جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر ظلِ حسن اور MEC زون تھری کے صدر اقبال وڑائچ نے کی۔ کنونشن میں آسٹریا کی تنظیمات کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اٹلی کے مشہور نعت خوانوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عیقیدت پیش کیے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد تمام تنظیمات کی تنظیم سازی کی گئی۔ علی عمران مُغل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top