ڈاکٹر حسین محی الدین اور مصطفی کمال کی لاہور پریس کلب میں ملاقات

دونوں رہنماؤں نے کچھ وقت اکٹھے گزارا، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی


لاہور (4 دسمبر 2016) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال اور رضا ہارون کے درمیان لاہور پریس کلب میں ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین اور مصطفی کمال نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ سیدمصطفی کمال نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت کے متعلق بھی پوچھا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کچھ وقت اکٹھے گزارا ، باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر بھی گفتگو کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top