منہاج یونیورسٹی کا کانووکیشن 10 دسمبر کو رائل پام کلب میں ہو گا

کانوکیشن کی صدار ت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے

لاہور (5 دسمبر 2016) منہاج یونیورسٹی کا سالانہ کانووکیشن 10دسمبر کو رائل پام کنٹری کلب میں صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔ کانووکیشن کی صدارت سربراہ عوامی تحریک اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمدطاہر القادری کریں گے۔ڈاکٹر حسین محی الدین،ڈاکٹر اسلم غوری سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں، شیلڈز اور امتیازی اسناد دی جائیں گی۔کانووکیشن میں معروف سیاسی، سماجی، مذہبی،وکلاء اور طلبہ رہنماء اور علمی و ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top