پاکپتن شریف: منہاج القرآن کا مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2016ء کو استقبال ربیع الاول کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ڈوویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم پاکپتن شریف عقیل شہباز ایڈووکیٹ اور نائب امیر تحریک پاکپتن شریف شیخ محمد اشرف حیدری نے جلوس کی قیادت کی۔

صدر سنی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن مفتی زاہد نقشبندی، راہنما جماعت اہلسنت پاکپتن حافظ افتخار الحسن نقشبندی، ضلعی صدر منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن شریف علامہ محمد یار گوہر، سرپرست پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن میاں شریف سُسسل، ڈسٹرکٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد امحمد، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک رانا غلام مصطفی فریدی، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک وحید شہزاد بھٹہ، سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک ماسٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، تحصیل صدر MSM مبشر الزماں صدیقی بھی مشعل بردار جلوس میں شامل تھے۔

نماز مغرب کے بعد جلوس کا آغاز دربار بابا فریدالدین گنج شکر سے ہوا، جو ٹاون ہال، نگینہ چوک اور کالج روڈ سے ہوتا ہوا بجلی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داود شاہ بخاری نے شرکاء جلوس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ انسانیت کی معراج ہے۔ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کر کے دُنیا میں انقلاب بپا کر سکتے ہیں۔

مشعل بردار جلوس کے اختتام پر سر پرست تحریک رانا منظور علی نے ملک پاکستان اور عالم اسلام کے لیے دعائے خیر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور ڈسٹرکٹ ناظم ویلفئیر میاں ثناءاللہ سکھیرا مرحوم کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دُعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top