ڈاکٹر طاہرالقادری کا طیارہ حادثہ میں ہونیوالے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
تحقیق کرنا ہو گی حادثات فنی خرابی کے باعث پیش آتے ہیں یانیت و انتظامی نا اہلی کا دخل ہے
ایسے حادثات کے حقائق کبھی منظر عام پر آئے نہ ذمہ داران کو سزائیں ملیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں: سربراہ عوامی تحریک
I am hugely saddened to learn about loss of precious lives in a plane crash. My heart goes out to the bereaved families.
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) December 7, 2016
لاہور (7 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی ایئر لائن کے طیارے کو پیش آنیوالے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مختصر سے عرصے میں کئی فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں، اس بات کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ یہ حادثات فنی خرابی کے باعث پیش آئے ہیں یا اس کے پیچھے نیت و انتظامی نا اہلی کا دخل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہی دیکھا گیا ہے کہ ایسے افسوسناک حادثات پر تحقیقات کرنے کے اعلانات بھی ہوتے ہیں اور پھر کمیشن بھی بنتے ہیں مگر عوام تحقیقات سے لا علم ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو حادثات کے حقائق کبھی منظر عام آئے ہیں اور نہ کبھی ذمہ داران کو سزائیں ملیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نجی ایئر لائن کو اسلام آباد میں بھی حادثہ پیش آیا تھا مگر با اثر مالکان جو حکومت کا حصہ بھی ہیں کوئی انکا بال بھی بیکا نہیں کر سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لا پرواہی اور بے حسی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ قیمتی انسانی جانیں کیڑے مکوڑوں کی طرح کچلی جا رہی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے طیارہ حادثے میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ کی وفات پر بھی گہرے ونج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش کیلئے دعا کی۔
تبصرہ