اٹلی: کارپی میں مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کارپی سے مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کی صدارت علامہ وقار احمد قادری نے کی۔ تلاوت و نعت کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا اللہ تعالی کی توحید کا اقرار کرنا ہے۔ اس پروگرام میں میلاد کا کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top