تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک پنجاب کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن پنجاب کے ضلعی صدور، ناظمین و عہدیداران کا کنونشن 8 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر طاہرالقادری نے کی۔ کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام میں لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک کیلئے بے مثال جدوجہد کرنے پر خرم نواز گنڈا پور کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔ شاندار تنظیمی، تحریکی خدمات پر احمد نواز انجم، سردار شاکر مزاری، رفیق نجم اور رانا ادریس کیلئے بھی گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔ آپ نے تنویر خان کو کوآرڈینیشن کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے پر خصوصی شاباشی بھی دی۔

کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جب تک کرپشن کی دھند ہے۔ آئین، قانون و جمہوری اخلاقیات کی کریش لینڈنگ ہوتی رہے گی۔ ادارے کمزور مقتدر مافیا مضبوط ہے۔ 7 ماہ میں پانامہ لیکس پر روزانہ بریفننگ لینے والے وزیر اعظم بتائیں قومی ایکشن پلان، سرل لیکس کی تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کتنے اجلاس منعقد کئے؟ ملک اور عوام کو دہشتگردی کے عفریت میں مبتلا چھوڑ کر حکمران لوٹ مار کی دولت بچانے کے کام پر لگ گئے۔ موجودہ حکمران بچ گئے تو ملک کا بہت نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سرل لیکس کا سائیڈ پر کر دیا جانیوالا کردار ایک بار پھر نمودار ہو رہا ہے۔ یہی کھیل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک کردار وزیر قانون پنجاب کے حوالے سے بھی کھیلا گیاتھا۔ حکمران ملک، قوم اور سلامتی کے اداروں سے کھیل کھیل رہے ہیں۔ غالب امکان ہے جنوری میں پانامہ کیس کی باضابطہ تدفین ہو جائے گی اور یہ کرپشن کنگز کیلئے نئے سال کا تحفہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ مراکش کے موقع پر میں نے انا للہ و انا الیہ راجعون کا جو تبصرہ کیا تھا، اسکی سمجھ سب کو آجائے گی۔ کرپشن ہو یا قومی سلامتی کا تحفظ، فکس میچ کھیلے گئے۔ نواز شریف کی حکومت پانامہ اور سرل لیکس کے دباؤ سے نکلی تو کنٹرول لائن کی صورتحال بھی کنٹرول میں آ گئی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن پاکستان کو لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا، ہماری احتجاجی جدوجہد کا ’’نیوکلس‘‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہے اور قصاص لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top