محمد طارق بانڈے (چیف ایڈیٹر روز نامہ الجریدہ لاہور)

سابق رکن قومی اسمبلی اور روز نامہ الجریدہ لاہور کے چیف ایڈیٹر نے 26 جنوری 2008 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا تحریک کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں نماز مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن پر ادا کی بعد میں تحریک کے قائدین سے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قائد محترم اور تحریک کے حوالہ سے اپنے تاثرات میں کہا۔

مجھے آج منہاج القرآن کے مرکز پر آکر انتہائی خوشی اور انتہا کی مسرت ہوئی ہے۔ اس چار دیواری میں آنے کا پہلی مرتبہ موقع ملا۔ یہاں کے معمولات دیکھے۔ لوگوں کو دفاتر میں کام کاج میں مصروف دیکھا اور اس بات کی انتہائی حیرت ہوئی کہ اس چار دیواری کے اندر کتنے منظم انداز میں اسلام کی تعلیمات کے فروغ و اشاعت کیلئے کام ہو رہا ہے۔ اور جناب علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور کیسٹس کا ذخیرہ دیکھا ہمیں آج تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیا ہیں۔ لیکن آج سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور یقین ہو گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک بین الاقوامی سطح کی عظیم شخصیت ہیں جن کا کام زندگی کے ہر میدان میں نمایاں ہے۔ ویلفیئر کے منصوبہ جات دیکھ کر اس ادارہ کی عالمگیر حیثیت کا پتا چلتا ہے۔ سب سے زیادہ جس چیز نے میری ذات پر گہرے اثرات مرتب کیے اور مجھ میں ایک نیا احساس بندگی پیدا کیا ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر چوبیس گھنٹے پڑھا جانے والا گوشۂ درود ہے ۔ میں نے وہاں حاضری دی اور جو لمحے میں نے اس ماحول میں گزارے ہیں اور جو روحانی کیفیات مجھ پر طاری ہوئی ہیں میں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ اور میرا ایمان ہے کہ یہ گوشۂ درود در حقیقت گوشۂ عافیت ہے۔ ان دنیا داروں کیلئے جو اپنی آخرت سے بے خبر ہیں۔ میں نے محترم جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمارے اوپر قائم رکھے۔ ان کا وجود ہمارے لئے یقینا قابل فخر ہے۔ اور ان شاء اللہ میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں بھی اس عظیم مشن میں ایک سپاہی کے طور پر خدمت کا فریضہ سر انجام دو نگا۔ اللہ تعالیٰ مجھے استقامت عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top