کراچی: عالمی کتاب میلے میں منہاج بک سٹال پر معروف شخصیات کی آمد

کراچی میں جاری عالمی کتاب میلہ 2016 میں منہاج پبلیشرز کا اسٹال امسال بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف جامعات، یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی بڑی تعداد میں سٹال کا دورہ کیا اور دانشِ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب میں دلچسبی لی۔ کتاب میلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، محمد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، قاضی زاہد حسین، ایم جے علی، الیاس مغل اور علامہ عطاءالرحمان بٹ سمیت کئی بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے وزیٹرز نے منہاج بک سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی علمی شخصیات صدیوں پیدا ہوتی ہیں۔ ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

منہاج بک سٹال کے آرگنائزر علامہ اشتیاق علوی کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی مانگ میں پچھلے سالوں کی نسبت ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، امن نصاب کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ رہی۔ کتاب میلے کے دوسرے دن ہی شیخ الاسلام کی کتب کا اسٹاک کم پڑھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج بک سٹال پر آنے والے اساتذہ، طلباء اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شیخ الاسلام کی تصانیف میں گہری دلچسبی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top