انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

سربراہ عوامی تحریک 3 جنوری تک سعودی عرب قیام کرینگے

لاہور (20 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ عمرہ کے سلسلہ میں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں جہاں وہ 3 جنوری تک قیام کریں گے، سربراہ عوامی تحریک عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے کیلئے مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں، مدینہ المنورہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی نثراد شہریوں نے ان سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ داخلی انتشار اور انتہاء پسندوں کے خاتمے کے لیے باہم ایک دوسرے کا اتحاد ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت متاثرہ اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کم کرے اور انہیں داخلی سیاسی استحکام بخشے۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے بھی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top