ڈنمارک: منہاج اسلامک سینٹر ویلبی میں منہاج القرآن چلڈرنز کی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کوپن ہیگن: منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک نے 17 دسمبر 2016 کو منہاج اسلامک سینٹر ویلبی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد نئی نسل میں محافلِ میلاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرنا تھا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ جس کے بعد بچوں نے ڈینش اور اردو زبان میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالرز قاری ظہیر احمد اور ذوالقرنین نواز نے بچوں کی اخلاقی تربیت کے لیے رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچپن کے واقعات بیان کیے۔ محفل کے اختتام پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کو ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top