ریحان بٹ (سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم)
مجھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن سے اس لیے محبت و عقیدت ہے کہ شیخ الاسلام نے نوجوان نسل کو دین اسلام کے قریب کیا ہے۔ عالمی سطح پر آج اسلام کا جو چہرہ پیش کیا جار ہا ہے تو اس سے سب سے زیادہ اثر نوجوانوں پر پڑا اور وہ اس سے دور ہوتے چلے گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے علم و فکر سے اسلام کو ایک پر امن دین کے طور پر دنیا کے سامنے متعارف کرایا ہے۔ عالم اسلام کے لیے آپ کی خدمات کسی قیمت کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ کے بے لوث خدمات نے مسلمانوں کا سر پھر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شیخ الاسلام وہ مصلح اور مفکر ہیں جنہوں نے اپنے علم و عمل کے ذریعے اس دور کے بگاڑ کو دور کیا ہے۔ آپ کی شخصییت آج کی نوجوان نسل کے لیے ایک آئیڈیل ہے۔ یہ وہ زمانہ ہے جب نوجوان نسل فنکاروں اور کھلاڑیوں کو اپنا ہیرو مانتی ہے لیکن شیخ الاسلام وہ ہمہ جہت ہیرو ہیں جن کو ہر طبقہ فکر حتی کہ ہم جیسے کھلاڑی بھی پسند کرتے ہیں اور فردوس جمال جیسے فنکار بھی آپ کی شخصیت کے دیوانے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر خضر عطا فرمائے۔ (آمین)
تبصرہ