یونان ربیع الاول میں محافل میلاد

منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے ذیلی مراکز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول میں عظیم الشان محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ یونان کے ذیلی مراکز تھیوا، اینوفیتا، سیماتاری، ماراتھونا، کاتوسولی، برہامی، کروپی اور الف سینا میں منعقدہ محافل میلاد میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محافل میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا اٹلی علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے خصوصی خطابات کیے۔ ان پروگراموں میں یونان کے معروف ثناء خوانوں نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیئے۔

ان پروگرامز میں علامہ غلام مصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں امن و محبت اخوت و بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کا حکم دیا۔ نفرتوں کو ختم کرنے کا پیغام دیا اور سب کو معاف کرنے کی تلقین فرمائی۔ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعلمین بن کر آئے اور مسلمان کو چاہیے کہ اپنے اخلاق سے مسلم و غیر مسلم کی تفریق کیئے بغیر محبت تقسیم کر کے رحمت بننے کی کوشیش کریں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کا ایک صاف شفاف اور معتدل نقشہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

میلاد کا اختتامی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل الف سینا میں منعقد ہوا، جس میں علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مرکزی تنظیم کے صدر راجہ ضیاء الحق، ناظم تحریک غلام مرتضیٰ قادری اور تمام ذیلی مراکز کے صدور ناظمین اور انتظامیہ کو کامیاب پروگراموں کے انعقاد پر مبارک باد پی کی۔

رپورٹ قاری مدثر مصطفی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top