طارق عزیز (معروف ٹی۔ وی کمپیئر و سابقہ MNA)

تاریخ اسلام کا ایک وہ زمانہ تھا جب اسلام کی بیٹیاں جنگوں میں غازیوں کو پانی پلایا کرتی تھیں، زخمیوں کی مرہم پٹی کیا کرتی تھیں اور وہ داد شجاعت دیا کرتے تھے لیکن آج یہ ممکن نہیں رہا پہلے لڑائیاں دو بدو ہوتی تھیں لیکن آج پوری دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے آپ گھر بیٹھے دنیا کا نقشہ بدل سکتے ہیں یہ مغربی تہذیب کا عطیہ ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایک منفعت کا دھارا جس کے سامنے ہر کوئی اپنے آپ کو بے بس محسوس کرتا ہے لیکن اسلام وہ واحد مذہب ہے جو آج اپنی اصل شکل میں موجود ہے اور تا قیامت رہے گا۔ جب تک پروفسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسے مبلغ اسلام موجود ہیں۔ اسلام دنیا کا نقشہ بدلتا رہے گا ۔ ان کی خدمات کا اعتراف تو ہر کس و ناکس نے کیا ہے۔ اسلام کے اس سپوت کے ذہن میں تبلیغ اسلام کے حوالے نت نئے خیالات سوجھتے رہتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top