اولمپیئن خواجہ محمد جنید سے شیخ زاہد فیاض کا اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہاکی اولمپیئن خواجہ محمد جنید سے ان کی والدہ اور خواجہ محمد اسلم کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ زاہد فیاض کے ساتھ تعزیتی وفد میں ناظم یوتھ افیئرز ساجد محمود بھٹی اور فخر حیات ٹوانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے خواجہ محمد جنید اور خواجہ محمد اسلم سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے شرکت کی تھی۔ خواجہ محمد اسلم نے بتایا کہ مرحومہ ایک نیک، صالح خاتون اور اللہ کی نیک بندی تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ صوم و صلٰوۃ کی پابندی کی۔ ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ اس حوالے سے خواجہ محمد اسلم نے ایک کتابچہ بھی لکھا ہے جس میں مرحومہ کی یاد میں منظوم کلام لکھا گیا ہے۔ خواجہ محمد جنید نے یہ کتابچہ شیخ زاہد فیاض اور ان کے ساتھیوں کو پیش کیا۔ آخر میں خواجہ محمد جنید اور خواجہ محمد اسلم نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور خصوصاً شیخ زاہد فیاض کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ خواجہ محمد جنید اور خواجہ محمد اسلم بانی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گہری عقیدت و لگاؤ رکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top