خیبرپختونخوا کے صوبائی ناظم دعوت کی سجادہ نشین گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا کے صوبائی ناظم دعوت علامہ حافظ محمد عبد الجلیل نے آستانہ عالیہ گھمکول شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر حافظ عبدالجلیل نے انہیں شییخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب تحفہ دیں۔ سجادہ نشین گھمگول شریف نے شیخ الاسلام کی تصانیف کو گراں قدر قرار دیتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لیے علمی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علمی محاذ پر جو خدمات سرانجام دیں ہیں، وہ انتہائی قابل قدر ہیں۔ آپ کی تصانیف امت مسلمہ کے لیے علمی خزانہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top