ہالینڈ: دی ہیگ میں مولدالنبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام انتظام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 12 بارہ ربیع الاول کے مبارک دن 11 دسمبر 2016ء کو دی ہیگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کی۔ پروگرام میں ہالینڈ سے مسلم کمیونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے فیملیز سمیت بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ سپین سے تشریف لانے والے مہمان نعت خواں قاری عنصر علی قادری نے انتہائی خوبصورت انداز و آواز کے ساتھ آقا علیہ السلام کی مدح سرائی کی۔

حافظ یاسر نسیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام میں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے آقا علیہ السلام کی ولادت مبارک کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالم انسانیت کے لیے نعمت خاص قرار دیا۔

اس پروگرام کے ساتھ منہاج سسٹرز لیگ نے دو سے دس سال کے بچوں کے لیے خصوصی طور پر الگ محفل نعت کا بھی اہتمام کیا، جس میں 50 سے زائد بچوں نے بھرپور شوق و ذوق سے شرکت کی۔ بچوں نے اپنے پیارے اور معصومانہ انداز میں مدح سرائی کی، جسے بہت پسند کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top