منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام رحمۃ للعالمین کانفرنس
تحریک منہاج القرآن کوٹ کے زیراہتمام رحمۃ للعالمین کانفرنس باچاخان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت گھمکول شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ نے کی اور ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ استاذالعلماء مولانا اشرف الدین نے کانفرنس میں خصوصی شرکت فرمائی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ علی اختر اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے آقا علیہ السلام کی شان رحمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کے سراپا رحمت تھے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کے رحیم ہونے کی کوئی حد نہیں، اسطرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مخلوق اور کائنات عالم کے لیے رحمت ہونا بھی لامحدود ہے۔
اس پروگرام کی نقابت منہاج القرآن خیبرپختونخوا کے صوبائی ناظم حافظ عبدالجلیل نے کی۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر امیرتحریک کے پی کے تنویر احمد، ناظم تحریک حاجی اعجاز خان بنگش اور پروفیسر حافظ ضیاءاللہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق آفتاب بھائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے انعقاد میں تحریک کے جملہ فورمز علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے کارکنان، عہدیداروں نے بھی کامیاب پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔ کانفرنس میں سجادہ نشین گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔
رپورٹ: سید مدثر شاہ چشتی صابری۔ ناظم نشرواشاعت
تبصرہ