منہاج یونیورسٹی میں عرفان القرآن کورس کا آغاز

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی خصوصی کلاس منہاج یونیورسٹی میں شروع کی جا رہی ہے، اس حوالے سے 23 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ کورس کی افتتاحی تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور ڈائریکٹر کورسز سعید رضا بغدادی نے انہیں لیکچر دیا۔

سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان القرآن کورس تین ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ہوگا۔ کورس میں قرآت و تجوید، عربی گرائمر کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے پارہ اول کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ بھی کروایا جائے گا۔ کورس میں منتخب مقامات سے آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کی تکمیل پر کلاس میں ترجمہ قرآن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔

پروفیسر محمد آصف نے بھی کلاس کے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top