تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس 22 جنوری 2017ء کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم زیرصدارت ہوا۔ ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری، چوہدری ریاست علی، رانا رب نواز انجم، حافظ محمودالحسن، راناغضنفرعلی، میاں امجدقادری اور خالد رفیق سندھو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمدرفیق نجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص سے نہیں بچ سکیں گے۔ پانامہ لیکس پر تو وہ قوم کو بیوقوف بنا سکتے ہیں مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران دو سال سے انصاف کے راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں۔انصاف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔عوام کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ گھروں میں بیٹھنے سے حالات نہیں بدلیں گے، اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر قربانیاں دینی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔ دنیا حیران ہے کہ پاکستان کا حکمران خاندان بیرون ملک جائیدادیں رکھنے کے باوجود بڑی ڈھٹائی سے اپنی کرپشن کا انکار کر رہا ہے۔تمام کرپٹ


تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top