فاضل پور میں علامہ محمد لطیف مدنی کا درس قرآن

تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ملک ابو ارسل المدنی نے کی جبکہ ضلعی صدر ایم ایس ایم راشد مصطفوی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں صدر عوامی تحریک راجن پور محمد سعید مغل، صدر منہاج القرآن راجن پور خادم حسین، ناظم تحریک غلام مصطفیٰ سٹی ناظم امان اللہ غوری اور فیاض احمد جمالی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ راجن پور کے گردونواح سے لوگوں کی بڑی تعداد بھی درس قرآن سننے کے لیے آئی تھی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے ماہانہ درس عرفان القرآن سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام کی سیرت دنیا کے رحمت اور نعمت اولیٰ ہے۔ میلاد منانا اس بات کی دلیل کہ آقا علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بندے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا کو وہ فکر دی ہے، جس کی بنیاد عشق رسول پر قائم ہے۔ عشق اور محبت رسول کے بغیر ایمان ادھورا ہے۔

اس پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top