انڈیا: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کولکتہ کا ثقافتی فیسٹیول

منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

ایونٹ میں خواتین کے لیے فینسی ڈریسز، جیولری، چوڑیاں، مہندی، حجاب، سکارف، نمازی حجاب دوپٹہ، میک اپ سامان، دستکاریاں، گھریلو استعمال کی اشیاء، روایتی دیسی کھابے، انڈین فوڈز، تھائی فوڈز، چائنیز فوڈز اور حلال چاکلیٹس کے اسٹالز شامل تھے۔ بچوں کے لیے پنگوڑے، رائیڈنگ، سوئمنگ پول، رولا رولا، سلائڈنگ پولز، مکی ماوس، ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے اور ہلکی پھلکی تفریح کے لیے خصوصی طور پر کڈز اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

اس تفریحی و تہواری فیسٹیول ایونٹ میں خواتین، بچوں اور فیملیز سمیت 1500 سے زائد لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور نمائشی میلے سے اپنے اور بچوں کے لیے شاپنگ بھی کی۔ منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کولکتہ کا یہ فلاحی ایونٹ تھا، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی معاشرے میں فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی۔ نمائشی میلے کے کامیاب انعقاد پر منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کولکتہ کی ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا، بالخصوص اس ایونٹ کو مقامی سطح پر بہت پزیرائی ملی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top