ممبئی: منہاج انگلش سکول بھیونڈی کا سالانہ سکول ڈے

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام منہاج انگلش سکول کا دوسرا سالانہ فنکشن اور کلچرل پروگرام 29 جنوری 2017ء کو ممبئی کے نواحی شہر بھیونڈی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ تفسیر ماہیمی کے اردو مترجم مفتی عصمت بابری اور انڈیا میں کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر صغیر دیشمکھ مہمان خصوصی تھے۔ سالانہ سکول ڈے میں بچوں، ان کے والدین سمیت سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اسکول ڈے میں بچوں نے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا، نعتیہ مقابلہ، احادیث کو عربی متن کے بعد اردو اور انگلش ترجمہ کیساتھ پڑھنا کا مقابلہ اور انگلش اور عربی زبان میں ڈائیلاگ کے تبادلے کے مقابلہ ہوا، جس میں بچوں میں نہایت اعلیٰ انداز میں پرفارم کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور کچلرل ائیٹمز بھی پیش کیے، جس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔

رفیق رضا نے منہاج انگلش سکول کے پراجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے سکول کی کارکردگی کو پیش کیا۔ انہوں نے مستقبل میں منہاج ہائی سکول کے قیام کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کی اپیل بھی کی۔ آخر میں پروگرام میں کینسر ریسرچ فاونڈیشن کے صدر صغیر دیشمکھ نے فنکشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کوسراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top