تحریک منہاج القرآن کھپرو کی قائد ڈے دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب 19 فروری 2017ء کو منعقد کی گی، جس میں صوبائی کوآرڈینٹر اپرسندھ عبدالستار چوہان، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگہڑ سید زاہد علی شاہ اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع سانگہڑ محمد طیب قادری، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائمخانی، ناظم تحریک منہاج القرآن کھپرو احمد رضا منہاجین، ناظم میمبر شپ ممتاز ملاح ، رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔

تقریب میں شیخ الاسلام کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ سیون شریف کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی ہوئی۔ آخر میں تقریب کے تمام شرکاء نے باری باری شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top